ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / منی پور کے سابق وزیر تعلیم کے بیٹے کی دہلی کے ریستوران سے گر کر موت

منی پور کے سابق وزیر تعلیم کے بیٹے کی دہلی کے ریستوران سے گر کر موت

Sun, 13 Aug 2017 23:00:48    S.O. News Service

نئی دہلی:13/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)منی پور کے سابق وزیر تعلیم کے بیٹے کی کل جنوبی دہلی کے حوض خاص علاقے میں ایک ریستوران کی دوسری منزل سے گرکرمشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ پولیس نے آج یہ معلومات دیں۔ پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ سدھارتھ منی پور کے سابق وزیر تعلیم ایم اکیندرو کابیٹا ہے۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کل شام تقریبا چار بج کر 10 منٹ پر پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص ریستوران کی دوسری منزل سے گر گیا ہے، اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔سدھارتھ کی بہن نے معاملے میں کچھ خرابی ہونے کا الزام لگایا ہے، ابھی تک پولیس کواس معاملے میں کوئی عینی نہیں ملا ہے۔ واقعات کا پتہ لگانے کے لیے پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کھنگال رہی ہے۔


Share: